منگلورو:یکم اپریل(ایس اؤنیوز) تجارتی معاملات اور تجارتی میدان بہت ہی اہمیت والا میدان ہے، اس سلسلے میں کامرس کے طلبا پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے، زندگی میں صبر اور تحمل کے ساتھ انسانی اقدار کو اپنا کر بہترین سماج کی تشکیل میں اپنافرض ادا کرنے کی ریاستی کابینہ کے وزیر برائے غذائی سپلائی یوٹی قادر نے کہی۔ وہ یہاں منگلورو یونیورسٹی کےتحقیق اور پی جی مطالعہ مرکز برائے تجارتی معاملات کے زیر اہتمام دوروزہ قومی سطح کے سمینار اور کامرس میگنم کے اختتامی اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔
موصوف وزیر نے کہاکہ طلبا روزگار کی حدتک محدود نہ رہیں بلکہ اپنی شخصیت کی تشکیل میں سرگرمی کارول اداکریں، موجودہ گلوبلائزیشن اور ٹکنالوجی کے سماج میں نوجوانوں کا رول کافی اہمیت اختیار کرگیا ہے، اسی لئے طلبا اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ کٹھن محنت کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے کی صلاح دی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم جہاں بھی جائیں بھارتی سنسکرتی کو بھولنا ناممکن ہے، کچھ طلبا ڈگری حاصل کرنےکے بعد بیرونی ممالک جاکر کچھ ہی دنوں میں لوٹ آتےہیں، کیونکہ ہماری تہذیب اعلیٰ تہذیب ہے ، البتہ ملکی دستور کا احترام کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہم سب کا فریضہ ہونے کی بات کہی۔ منگلورو یونیورسٹی کامرس شعبہ کے ڈین پروفیسر ایشور پی نے پروگرام کی صدارت کی۔ پروفیسر منی راجو، کرن کمار، رکشھیتا شٹی ، طلبا میں سے انوپ، سہن شتی ، سپریتا وغیرہ نے سمینار کے انعقاد میں تعاون کیا۔ اس موقع پر یوٹی قادر نے طلبا میں انعامات کی تقسیم کی۔